اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امریکی فوجی امداد،دونوں ملکوں میں اختلافات دور

واشنگٹن: (رائٹر)امریکہ اسرائیل کو اربوں ڈالر فوجی امداد دے گا۔ اس کے لئے دونوں کے درمیان ایک پیکج کے لئے بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور اختلافات دور ہوگئے ہیں۔
یہ معاہدہ آئندہ دس برس کے لئے ہوگا پچھلے سال جب امریکہ نے اسرائیل کے کٹر حریف ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کرلیا تھا تو صدر بارک اوباما اور اسرائیلی وزیر اعظم منجامن نتین یاہو کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔
فلسطین کے معاملہ میں بھی امریکہ اور اسرائیل کے کچھ اختلافات ہیں۔ مگر اس سب کے باوجود جنوری میں اوباما کے عہدے سے سبکدوش ہونے سے قبل دونوں ملک آئندہ دہائی کے لئے امریکی امداد کا معاہدہ کرلینا چاہتے ہیں۔
امریکی تاریخ میں کسی ملک کو اتنی بڑی فوجی مدد کبھی نہیں دی گئی۔ معاہدہ طے کرنے میں ابھی کئی باتوں پر اختلاف ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ اسرائیل کو جو امداد ملے اس سے وہ سارا اسلحہ امریکہ سے خریدے۔ اسرائیل غالبا اس پر راضی ہوجائے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s billion dollars aid to israel in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply