امریکی حمایت یافتہ شامی ملیشیا نے شام کا طبقہ شہر داعش کے تسلط سے چھڑا لیا

بیروت: شامی ملیشا نے، جسے امریکہ کی پشت پناہی حاصل ہے، کہا ہے کہ اس نے طبقہ شہر اور شام کے سب سے طویل ڈیم کو دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) سے چھین لیا ہے اور اب رقہ پر حملہ کی تیاری کی جارہی ہے۔ ان کا اصل مقصد جہادیوں کے سب سے بڑے شہری گڑھ کو ان سے حاصل کرنا ہے۔
کرد اور عرب لڑاکوں کا اتحاد شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) ہفتوں سے طبقہ میں جنگجو تنظیم کے خلاف لڑ رہے تھے۔ جو رقہ سے 40 کلو میٹر دور ہے۔ امریکہ فضائی حملوں اور خصوصی فورسز کے ذریعہ ان کی مدد کر رہا ہے۔ایس ڈی ایف رقہ پر قبضہ کے لیے پیش قدمی کر رہا ہے جو شام میں داعش کی کارروائیوں کا مرکز رہا ہے۔
ایس ڈی ایف ترجمان طلال سیلونے کہا ”ہم نے ایس ڈی ایف کے سرفروشوں کی قربانیوں اور امریکہ اور اتحادیوں کی لامحدود مدد سے طبقہ پر قبضہ کرلیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s backed syria militias say tabqa dam captured from islamic state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply