شامی فوج نے مغربی رقہ میں داعش کے کئی اہم ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا

بیروت:امریکی پشت پناہی والی شامی فوج نے شام میں خونخوارر دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے گڑھ رقہ میں پیش قدمی کر دی ہے اوروہ رقہ کے مغربی ریگستانی علاقے تک کافی اندر تک گھس آئی ہے۔ جہاں اس نے داعش کے کئی اہم ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ حزب اللہ فوج کی میڈیا یونٹ کے مطابق شامی فوج الحساکہ سے 32 کلومیٹر دور التورہ ۔طبقہ ہائی وے تک آگے بڑھ چکی ہے۔
واضح رہے کہ یہ ہائی وے حکومت کا حلب میں فراہمی کا اہم راستہ ہے اور اسے داعش نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ داعش اس ہائی وے سے اپنے حملوں کو انجام دیتا ہے۔ حزب اللہ فوج کی میڈیا یونٹ کے مطابق فوج نے اچانک حملہ آور ہوکررجم اسکر، برامباز، ابو سوسا اور زیب عبیاد سمیت متعدد گاو¿ں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شام کے بڑے علاقہ پر پھیلے یہ ریگستان فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تنازعہ کا میدان رہا ہے۔التورہ ۔طبقہ فوجی نقطہ نظر سے کافی اہم مقامات ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s backed forces battle isis around the edges of raqqas old city in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply