افغانستان: امریکی فضائی حملہ میں داعش کے 4پاکستانی دہشت گردہلاک

کابل: امریکہ کی فضائیہ نے افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں مختلف فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کم از کم4پاکستانی انتہاپسندوں کو ہلاک کر دیا۔

ننگر ہار کے گورنر کے دفتر سے جاری ایکبیان میں کہا گیا کہ امریکہ کے ڈرون طیاروں نے حسکہ منا ضلاع کے عبد الخیل اور شاندے علاقوں میں علیحدہ فضائی حملے کیے۔

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ ان حملوں میں دپشت پسند گروپ داعش کا چار پاکستانی انتہاپسند مارے گئے۔حکومت مخالف مسلح انتہاپسند بشمول داعش کے ہمدردان و متفقین نے ابھی تک ان فضائی حملوں کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

تاہم ننگرہار کے کچھ مقامات پر طالبان اور داعش دونوں کے ہی انتہاپسند سرگرم ہیں اور وہ اکثر و بیشتر حکومتی اور فوجی اداروں کے خؒاف دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

دریں اثنا نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کیاسپیشل فورسز نے کابل میں ڈھائی ہزار لو دھماکہ خیز مواد ضبط کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s airstrikes kill 4 pakistani members of isis terrorist group in nangarhar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.