یمن میں ایک خطرناک القاعدہ لیڈرامریکی فضائی حملے میں ہلاک

واشنگٹن: امریکی سنیٹرل کمانڈ کے اعلان کے مطابق یمن کے صوبہ شبوہ میں امریکہ کے فضائی حملے میں دہشت گرد تنظیم قاعدة الجھاد فی جزیرہ العرب کا دہشت گرد ابو خطاب الاولاقی دو دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا۔ امریکی فوج نے آج بتایاکہ ” ابو خطاب القاعدہ کا سینئر لیڈر اور شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور اور ان منصوبوں پر عمل آوری کرانے کا ذمہ دار تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جزیرہ نما عرب کے دہشت گردوں کے درمیان اس کا کافی اثر و رسوخ تھا اور وہ القاعدہ کے دوسرے بڑے لیڈروں کے رابطہ میں تھا۔ جنوبی یمن میں عدم استحکام پھیلانے میں اس کا اہم کردار رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s airstrike kills al qaeda leader in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply