شام کے ادلیب شہر پر بمباری میں کئی دہشت گرد ہلاک

واشنگٹن: شام کے ادلیب صوبے میں امریکی فوج کی قیادت میں ہوئے ہوائی حملے میں آج القاعدہ کے کئی دہشت گرد مارے گئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ برسوں میں ادلیب صوبہ القاعدہ کے دہشت گردوں کا کافی محفوظ اڈہ بن گیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے فوج نے وہاں پر کئی فضائی حملے کئے۔
ان حملوں میں القاعدہ سے متعلق کئی دہشت گردوں کو مار گرایا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ حملے میں شہریوں کے جانی نقصان کی کوئی خبر ہے کہ نہیں۔ اس سے قبل حلب صوبے کے ایک گاو¿ں کی مسجد پر کیے گئے ہوائی حملے میں کم از کم 42 کوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U s air strike killed several al qaeda militants in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment