یو این او میں آئین ہند کے خالق امبیڈکر کی126ویں سالگرہ منائی جائے گی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں 13 اپریل کو ہندوستانی آئین کے خالق بھیم راؤ امبیڈکر کی سالگرہ منائی جائے گی جس میں پائیدار ترقی کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے معلومات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے غریبوں اور پسماندہ طبقوں کو با اختیار بنانے پر توجہ مرکوز ہوگا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستانی مشن کے مطابق امبیڈکر کی 126 ویں یوم پیدائش پر مساوات، سماجی انصاف اور غریبوں اور پسماندہ طبقوں کو بااختیار بنانے اہم نکات ہوں گے۔
اقوام متحدہ کے مشن اس پروگرام کا انعقاد اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی امور (اواین ڈی ای ایس اے) اور ایک امریکی غیر سرکاری تنظیم فاؤنڈیشن فار ہیومن ہوریجن کے ساتھ مل کر کریں گے۔ امبیڈکر کی سالگرہ کے موقع پر ’امپاورنگ پیپلز تھرو ڈیجٹل تیکنالوجی فار سوشل اینڈ فنانشل انکلوژن‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے پروگرام میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل امینہ جے محمد کا کلیدی ہو گا اوراس کے بعد پینل بحث ہوگی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U n to observe ambedkars 126 birth anniversary in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply