اقوام متحدہ کاجنوبی سوڈان کے صدر سالفا کیر کو انتباہ

جنیوا: اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان کے صدر سالفا کیرکو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کسی بھی قسم کی سیاسی تبدیلی امن معاہدے کے تحت ہونی چاہیے۔صدرسالفا کیرنے کل نائب صدر اور اپنے حریف ریق مشارر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
مشار نے اس ماہ کے شروع میں ان کے اور صدر کیر کے حامیوں کے درمیان ہوئے تشدد کے بعد دارالحکومت جوباکو چھوڑ دیا تھا۔ اگست امن معاہدے کے تحت جنوبی سوڈان کی مسلح اپوزیشن کی طرف سے نائب صدر کی تقرری لازمی ہے۔
مشار نے نائب صدر کے طور پر اپریل میں حلف لیا تھا۔ صدر سالوا کیر نے پیر کو ریق مشارکے مقام پر جنرل تیبان ڈینگ گیے کو نائب صدر مقرر کیا تھا، انہیں چنداپوزیشن ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان الحق نے آج نیویارک میں صحافیوں سے کہا کہ جنوبی سوڈان میں کوئی بھی سیاسی تقرری امن معاہدے کے تحت ہونی چاہیے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان الزبتھ ٹرودییونے بتایا کہ جنوبی سوڈان کے کچھ اپوزیشن اراکین نے ہفتہ کو جوبا میں ملاقات کی اور نائب صدر کے طور پر دینگ گیے کو تسلیم کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U n slams south sudan president over machar removal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply