سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں شمالی کوریا کے میزائل تجربہ پر بحث

اقوام متحدہ: امریکہ اور جاپان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کا تازہ ترین میزائل ٹیسٹ پر بحث کے لئے ایک بند کمرہ اجلاس طلب کیا گیا۔ جس میں کسی عام شخص اور یہاں تک کہ میڈیا کے نمائندوں تک کو کارروائی دیکھنے یا مندوبین کے خیالات سننے کی اجازت نہیں تھی ۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا نے کل آبدوز کے ذریعے سے 500 کلومیٹر دور تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ میزائل جاپان کے سمندری علاقے میں جا کر گری تھی۔ میزائل ٹیسٹ کے ذریعے شمالی کوریا نے اپنی تکنیکی صلاحیت کو بہتر بنانے کے اشارے دیے ہیں۔ اس سے پہلے بھی شمالی کوریا کئی بار اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کر کے میزائل ٹیسٹ کر چکا ہے۔
اقوام متحدہ میں روس کے نائب سفیر پیٹر ال?چیو نے کہا کہ میٹنگ کے بارے میں امریکہ نے ایک پریس ریلیز جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس سے قبل ماہ کی شروعات میں چین کے دباؤ میں سلامتی کونسل شمالی کوریا کے میزائل ٹیسٹ کی مذمت کرنے سے معذور رہا تھا۔
چین نے سلامتی کونسل کے بیان میں جنوبی کوریا میں امریکہ کی طرف سے مجوزہ اینٹی میزائل دفاعی نظام تعینات کرنے کی بھی مخالفت کرنے کے لئے کہا تھا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے میزائل ٹیسٹ کو ایک بہت ہی افسوس ناک واقعہ بتایا۔ مسٹر مون نے شمالی کوریا سے جوہری اسلحہ سے پاک ملک بننے کی سمت میں بات چیت کی راہ پر دوبارہ لوٹنے کی درخواست کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U n security council discusses north korea missile launch in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply