لیبیا کے ساحل کے قریب دو کشتیاں ڈوب گئیں 240 پناہ گزینوں کی ہلاکت کا خدشہ

جنیوا:اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں سے متعلق ایجنسی نے لیبیا کے ساحل کے قریب دو کشتیوں کے ڈوبنے کے واقعات میں کم از کم 240 لوگوں کے ڈوب کر ہلاک ہوجانے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔ پناہ گزینوں کی بین الاقوامی تنظیم ( آئی او ایم) کے ترجمان لیونارڈ ڈکلے نے بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران ہونیوالے ان حادثوں میں تقریبا 240 لوگوں کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔
اٹلی کے ساحلی محافظ عملے کے تعاون سے پانچ دفاعی کشتیاں بچاؤ مہم میں لگی رہیں لیکن زیادہ تر لوگوں کو بچایا نہیں جا سکا۔ اس حادثے کے ساتھ پرخطر بحیرہ روم پار کرتے وقت 4220 سے زیادہ تارکین وطن کی موت ہو چکی ہے یا وہ لاپتہ ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دو بحری جہازوں سے بچائے گئے 31 لوگوں کو اٹلی کے لیپیڈسا جزیرے میں لایا گیا۔
ان لوگوں نے بتایا کہ ربڑ کی وہ کشتیاں گہرے سمندر میں ڈوب گئیں جن پر سوار ہو کر وہ لیبیا سے نکلے تھے۔ پہلی کشتی میں چھ بچوں اور 20 خواتین سمیت 140 افراد سوار تھے۔لیبیا سمندر سے تقریبا 40 کلومیٹر دور کشتی کے نچلے حصے میں لگی لکڑی کا حصہ ٹوٹنے کے بعد حادثہ ہوا۔اس واقعہ میں 29 افراد کو بچا لیا گیا اور 12 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ دوسری کشتی سے بچاؤکاروں نے دو خواتین کو بچایا جبکہ 128 لوگ ڈوب کر مر گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U n says 240 migrants drowned off libya in 48 hours in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply