اقوام متحدہ شمالی کوریا پر تیل پابندی اور کپڑوں کی برآمدات پر پابندی لگائے: امریکی سفیرہیلی

اقوام متحدہ: امریکہ نے شمالی کوریا پر تیل سے متعلق پابندی عائد کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ نے ایک مسودہ قرار داد تیار کیا ہے جس میں شمالی کوریا پر تیل سے متعلق پابندی کے علاوہ اس کی ٹیکسٹائل کی مصنوعات اور ملازمین پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس مسودہ قرار داد میں شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ پر سفری پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ وہ اس تجویز پر پیر کے روز 15 رکنی سلامتی کونسل میں ووٹنگ کرانا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل میں کسی بھی تجویز کو منظور کرنے کے لئے نو رکن ممالک کا ووٹ ملنا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کی طرف سے ویٹو پاور کا استعمال نہیں ہونا چاہئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U n mulls u s push for north korea oil embargo textile export ban in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply