اقوام متحدہ نے شام میں تمام متحارب فریقوں کو امن مذاکرات کے لیے باقاعدہ مدعو کیا

جنیوا:شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی مستورہ نے 23 فروری سے شروع ہونے والی شام امن مذاکرات کے لئے تمام برسرپیکار فریقوں کو کل باقاعدہ مدعو کیا ہے۔ مسٹر مستورہ کی ترجمان یارہ شریف نے بتایا کہ پہلے یہ مذاکرات 20 فروری سے شروع ہونے والے تھے لیکن اب 23 فروری سے ہونگے۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم نے تمام فریقوں کو اس حوالے سے مکتوب ارسال کردیئے ہیں اور ساتھ ہی صلاح مشورہ بھی جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پہلے یہ مذاکرات 8 فروری کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن مسٹر مستورہ نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل سے اسے 20 فروری تک ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔
شام کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ”اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی“ نے ایک روز قبل اس بات کی منظوری دے دی تھی کہ جنیوا مذاکرات میں ایک نیا وفد حصہ لے گا جس میں روس نواز بلاک شامل ہے۔

Title: u n invites warring syrian sides to geneva peace talks in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply