یو این سربراہ انٹونیو نے ایران حملوں کی مذمت کی

دوبئی: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیرس نے ایران کی پارلیمنٹ اور آیت اللہ خمینی کے مقبرے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسٹر گٹیرس نے تعزیتی پیغام میں ایرانی حملے کے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کے جلد رو بہ صحت ہونے کی دعا کی ہے۔ مسٹر گٹیرس نے کہا کہ اس حملے کے لئے ذمہ دار لوگوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے دنیا کے تمام ممالک کو متحد ہوکر مقابلہ کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ تہران میں خودکش حملہ آور اور مسلح افراد نے کل پارلیمنٹ اور ملک کی اہم رہنماو¿ں میں شامل رہنے والے آیت اللہ خمینی کی قبر پر حملہ کیا جس میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 42 دیگر زخمی ہوگئے۔ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) نے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U n chief condemns attack in iran urges unity fighting terrorism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply