یو این او نے سعودی قیادت والے عسکری اتحاد کو ایک بار پھر کالعدم تنظیموں کی فہرست میں ڈال دیا

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ نے ایک بار پھر سعودی عرب کی قیادت والے فوجی اتحاد کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا لیکن اس بار اسے ایک دوسری فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس میںیہ اعتراف کیاگیا ہے کہ اس تنظیم نے بچوں کی بہبود اور تحفظ کیلئے بھی کام کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیوگوتریز کی جانب سے اقوام متحدہ ’بچے اور ہتھیار ‘تنازع معاملوں کی نمائندہ ورجینیا گانبا کے ذریعہ تیار کی گئی اس رپورٹ کو کل سیکورٹی کونسل میں پیش کیا گیاتھا اور اس میں ایران کے حمایت یافتہ باغی گروپ حوثی کا بھی نام ہے۔اس کے علاوہ یمن میں سرکار حامی ملیشیا اور القاعدہ کو بھی ممنوعہ تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیاہے۔رپورٹ میں ایسی تنظیموں کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی کارروائی کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو گزشتہ سال بھی مذکورہ فہرست میں ڈالا گیا تھااور بعد میں اسے اس فہرست سے ہٹا لیا گیاتھا۔اس بار اس رپورٹ میں دوفہرستیں بنائی گئی ہیں جن میں کچھ تنظیمیں تو ایسی ہیں جو اس فہرست میں ہیں لیکن انہوں نے بچو ں کی فلاح و بہبود کیلئے کچھ کام کئے ہیں اور دوسری فہرست میں ان تنظیموں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے ایسا کوئی کام نہیں کیا ہے۔ یمن میں گزشتہ ڈھائی برسوں سے جاری خانہ جنگی میں اب تک10ہزار سے زائد لوگ مارے جاچکے ہیں اور اس سے ملک کی اقتصادی حالت بدتر ہوگئی ہے جس سے لاکھوں لوگوں کوبھکمری کا سامنا کرنا پررہاہے۔یہاں صدر عبد الربمنصور ہادی کی حکومت کو سعودی اتحادی افواج کی حمایت مل رہی ہے اور انہوں نے حوثی گروپ کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے ،جس کا شمالی یمن کے ایک بڑے حصہ پر قبضہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: U n blacklists saudi led coalition for killing children in yemen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply