ندا طوفان سے ہانگ کانگ میں معمولات زندگی ٹھپ،تجارتی و تعلیمی ادارے بند،پروازیں منسوخ

ہانگ کانگ: ہانگ کانگ ہلاکت خیز طوفان ’ندا‘ کی زد میں ہے۔ جس کے باعث بیشتر مالی ادارے بند کر دیے گئے اور ڈیڑھ سو سے زیادہ پروازیں منسوخکردی گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔
طوفان کی وجہ سے سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ رصد گاہ نے شام 5 بج کر 20 منٹ پر بھاری بارش سے خبردار کیا ہے۔ ڈیڑھ سو سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ سینکڑوں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔
مزید 325 پروازوں کو ملتوی کئے جانے کا امکان ہے۔ کل شام سے فیری۔ ٹرام اور بس سروس بھی معطل ہے سڑکیں عموماً سنسان پڑی ہیں اور دوکانیں بند ہیں کل شام طوفان سے خبردار کیا گیا تھا تبھی بہت سے لوگ دفاتر و دکانوںسے جلدی گھرلوٹ گئے تھے۔’ندا‘ نامی طوفان آہستہ آہستہ گوانڈونگ کے اندرونی علاقوں کی طرف بڑھ رہاہے اور اس کے مرکز کے نزدیک ہوائیں کچھ کمزور پڑتی جارہی ہیں۔
ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں کام بند ہیں۔ دوپہر کو تیز رفتار ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ سونے کے بازار میں بھی کاروبار بند ہے۔ گوانگ ڈونگ صوبہ کے دوسری جانب گوانگ زد میں بھی دفتر ، کارخانے اور اسکول بند ہیں کیونکہ وہاں بھی طوفان پہنچ گیا ہے۔ یہاں بھی ہوائی اڈوں پر بیشتر پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 35 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
پچھلے ماہ نیپارٹک طوفان آیا تھا جس کی وجہ سے 4 لاکھ 20 ہزار چینیوں کو اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا تھا اور محض فوجیان صوبہ میں 1.1 ارب کا نقصان ہوا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Typhoon nida heads for hong kong in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply