سمندری طوفان ’مانگ کھوٹ‘ فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد ہانگ کانگ پہنچا،اب تک 49 ہلاک

ہانگ کانگ : انتہائی طاقت ور ’مانگ کھوٹ‘ نامی خطرناک سمندری طوفان فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہانگ کانگ پہنچ گیاہے۔ طوفان ’مانگ کھوٹ‘ کی زد میں آ کر فلپائن میں کم از کم49 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلپائن میں مانگ کھوٹ کی تباہی کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی شب یہ طوفان فلپائن سے ٹکرایا تھا اور اس کی وجہ سے ملک کے شمالی حصوں میں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

ایک بیان کے مطابق تقریباً پچاس لاکھ افراد اس طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔امدادی تنظیموں کے مطابق متاثرین میں بڑی تعداد ان افراد کی ہے، جن کے گھر ساحلوں کے قریب تھے۔ طوفانی لہریں گھروں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گئیں جبکہ درخت زمین سے اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام درہم برھم ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ ہنگامی امدادی مراکز میں چھتیس ہزار افراد کو بنیادی اشیاءاور طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔یہ طوفان اب اپنی پوری قوت کے ساتھ چین کی جانب بڑھ رہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر ہانگ کانگ میں حفاظتی انتظامات شدید بنائے جا چکے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے اس تناظر میں سخت انتباہ جاری کیا ہوا ہے۔ ہانگ کانگ کی سڑکیں مکمل طور پر سنسان ہیں۔

حکام نے تمام بحری جہازوں کو بندرگاہوں پر لنگر انداز ہونے کا حکم دیا ہے جبکہ ہر قسم کے بحری سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ چین کے جنوبی ساحلی علاقوں پر ہزاروں افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مانگ کھوٹ رواں برس کے دوران چین سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور سمندری طوفان ہے۔ مقامی ٹیلی وڑن پر تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش کی تصاویر نشر کی جا رہی ہیں۔مانگ کھوٹ دو سو کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک سے ٹکرایا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Typhoon mangkhut lashes hong kong after killing 49 in the philippines in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply