فرانس میں دہشت گردی مخالف چھاپوں میں دو مشتبہ خواتین گرفتار

لندن:فرانس کی انسداد دہشت گردی یونٹ نے دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنانے والوں میں شامل دو مشتبہ انتہاپسند خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ فرانس کے ایک مقامی ٹیل ویژن کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے شبہ میں بدھ کے روزجن دو خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں حملے کا منصوبہ بنا رہی تھیں۔
تحقیقاتی محکمہ ایک قریبی ذریعہ نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے دونوں خواتین کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جارہی تھی۔ان خواتین نے سوشل میڈیا کے توسط سےشام میں کسی کے ساتھ تسلسل کے ساتھ رابطہ قائم کر رکھا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں خواتین برطانیہ کے شمالی شہر مانچیسٹر میں گذشتہ دنوں ہوئے اس خودکش بم دھماکے پر بھی پوری نظر رکھے ہوئے تھیں جس میں 22افراد ہلاک مارے گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two women arrested in anti terror raids in lille france in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply