انڈونیشیا میں اس سال ایک غیر ملکی سمیت دو کوسزائے موت دی جائے گی

جکارتہ: انڈونیشیا میں اس سال کم از کم دو خاطیوں کو موت کی سزا دی جائے گی۔ قصورواروں میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل ایچ ایم پرسیٹیو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ قیدیوں کو فائرنگ ٹیم کی طرف سے موت کی سزا دی جائے گی تاہم انہوں نے نہ تو غیر ملکی کی شہریت کے حوالے سے کچھ بتایا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان لوگوں کو کس جرم کے لئے موت کی سزا دی گئی ہے۔
انڈونیشیا میں گذشتہ سال موت کی سزا پانے والوں میں 14 مجرم شامل تھے۔ ان میں سے زیادہ تر غیر ملکی تھے اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مذمت کے باوجود یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ اس سال کم از کم 16 جرائم پیشہ افراد کو موت کی سزا دی جائے گی اور اگلے سال اس تعداد میں دوگنا اضافہ ہو سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two will be hanged in another round of execution in indonesia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply