افغانستان میں تازہ امریکی کارروائی میں القاعدہ کے دو بڑے لیڈر سمیت15انتہا پسند ہلاک

واشنگٹن:امریکہ نے افغانستان میں جنگجو تنظیم القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر ہوائی حملہ کیا۔امریکہ کے دو افسران نے نام نہ چھاپنے کی شرط پر آج بتایا کہ القاعدہ کے جنگجوؤں کے خلاف یہ کارروائی اتوار کو کی گئی تھی اور اس کا نتیجہ برآمد ہو اس کا ابھی تجزیہ کیا جارہاہے۔ ان افسران نے نشانہ بنائے گئے جنگجوؤں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔
تاہم معلوم ہوا ہے کہ اس کارروائی میںجو15القاعدہ انتہا پسند مارے گئے ہیں ان میں دو عرب اور کئی پاکستانی طالبان کے جنگجو اور القاعدہ کے دو بڑے لیڈران شاملہیں۔ پنٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے بتایا کہ جن انتہا پسندوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ان میں ایک قطری فاروق القتانی بھی، جو کہ شمالی افغانستان میں القاعدہ کا لیڈر ہے اور جسے ملک میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی،ہلاک ہوا ہے۔
کک نے مزید کہا کہ اگر ان حملوں میں واقعتاً یہ بڑے انتہا پسند مارے جاچکے ہیں تو امریکہ اور دنیا بھر میں امریکہ کے اتحادیوں اور شراکت داروں کے خلاف القاعدہ کی ریشہ دوانیاں خاک میں مل جائیں گی اور افغانستان میں القاعدہ کو محفوظ ٹھکانے بنانے کی القاعدہ کی کوششوں کو ناکام بنانے میں اتحادیوں کو مدد ملے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two top al qaeda leaders targeted in us airstrikes in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply