ایران کی اسلامی حکومت کو مفلوج کرنے کے لیے واشنگٹن پوسٹ کے ٹرمپ کو دو مشورے

نیو یارک:واشنگٹن پوسٹ اخبار نے اپنے ایک تجزیہ میں کہا ہے کہ ٹرمپ حکومت اگر ایران کے اسلامی نظام کو مفلوج کرنا چاہتی ہے تو وہ ایک جانب ایران پر مختلف قسم کی سخت پابندیاں عائد کرے اور دوسری طرف ایران کے اندر سرگرم داخلی منافقین کی بھر پور حمایت کیا جائے۔واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ٹرمپ حکومت کو چاہیے کہ ایران اور اسکی رضاکار فوج کی خطے میں بڑھتی ہوئی پیشرفت کو روکے اور ایران کی مذہبی حکومت کی کمزوریوں کو ہدف مقرر کرے اور حقوق انسانی کے معاملات میں ایران پر اپنے دباو میں اضافہ کرے۔
اس امریکی اخبار نے ایران میں سرگرم داخلی منافقین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 2009 کے انتخابات میں فتنہ برپا کرنے والے سیاسی لیڈروں کی رہائی کا ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے امریکی حکومت اپنی کوششوں کو مزید تیز کرے۔اخبار مزید رقمطراز ہے کہ اس وقت ایران کی صورتحال1970کے روس جیسی ہے اگر امریکہ چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ وہی ہو جو روس کے ساتھ ہوا تھا تو اسے چاہیے کہ وہ ایران کی مذہبی حکومت کو ہر پہلو سے کمزور کرے اور حقوق انسانی کی خلاف ورزی کی بنا پر ایران پر سخت پابندیاں لگائی جائیں۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے خلاف سخت اقتصادی پابندیاں2009کے صدارتی الیکشن کے بعد لگائی گئی تھیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two suggestions to donald trump govt to cripple irans regime in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply