ترکی کے صوبہ دیار باقر میں کرد ورکرز پارٹی کے بم حملے میں دو فوجی ہلاک 46زخمی

انقرہ: صوبہ دیار باقر کے ہانی ڈسٹرکٹ میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے بم حملہ میں دو فوجی ہلاک اور 46دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کچھ غیر فوجی بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی کے کے کے انتہا پسندوں نے ہانی گینڈار میری چوکی کے باہر دھماکہ خیز مواد سے بھرا ایک ٹینکر دھماکہ سے اڑا دیا۔
جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور پی کے کے انتہا پسندوں کے درمیان مسلح تصادم شروع ہو گیا۔اس دھماکہ میں جانی نقصان کے علاوہ فوجی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ۔ اس کے آس پا س کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
ریسکیو ٹیموں نے ان عمارتوں میں ہلاک و زخمیوں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ زخمیوں کو پہلے تو ہانی اسٹیٹ ہاسپٹل لے جایا گیا لیکن بعد میں ہیلی کاپٹروں اور ایمبولنسوں سے دیار باقر کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two soldiers killed 46 wounded in pkk bomb attack in turkeys diyarbakir in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply