سنگاپور کے سمندر میں دو جہازوں میں ٹکر، عملہ کے دو افرادہلاک تین لاپتہ

سنگاپور:سنگاپور کے سمندری علاقے میں دو جہازوں کی ٹکر ہونے کے واقعہ کے 12گھنٹے بعد عملہ کے لاپتہ5افراد میں سے دو کی لاشیں مل گئیں جبکہ باقی تین کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے۔ پورٹ اتھارٹی آف سنگاپور (ایم پی اے)نے اس کی اطلاع دی۔ ایم پی اے کے مطابق لاپتہ ہوئے لوگوں میں چار چینی اور ایک ملیشیا کا شہری ہے۔ اس حادثے میں عملہ کے سات دیگر چینی ممبران کو بچالیا گیا ہے۔
ایم پی اے کے مطابق حادثے کی وجہ سے سنگاپور کا کیچڑ نکالنے والا جہاز آدھا ڈوب گیا جبکہ اس ٹکر کی وجہ سے انڈونیشیا کے ٹینکر جہاز کے اسٹار بورڈ کو نقصان پہنچا ہے۔ سنگاپور کی بحریہ اور انتظامیہ کے حکام نے عملے کے ارکان کو تلاش کرنے کے لئے تلاشی مہم اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بحریہ نے تین جہازوں کو اس کام پر لگایا ہے اور ایئر فورس نے فضائی تلاش کے لئے ایک ہیلی کاپٹر تعینات کیا ہے۔ حادثے کی وجہ سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں آئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two ships collide in singapore waters 7 injured 2 dead 3 missing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply