فجیرہ بندرگاہ پر دو سعودی تیل ٹینکروں پر حملہ

ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل پرتخریبی کاروائی میں اس کے2 تیل ٹینکروں کو نشانہ بنا کر انہیں نقصان پہنچایا گیا۔

سعودی وزیر توانائی خالد الفلیح نے کہا کہ فجیریہ بندرگاہ پر سعودی عرب کے جن دو ٹینکروں کو نشانہ بنایاگیا ان میں سے ایک ٹینکر سعودی عرب آرہا تھا اور اس میں سعودی خام تیل بھر کر سعودی آرامکو کے صارفین کو سپلائی بہم پہنچانے کے لیے امریکہ بھیجا جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے اس حملہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی تیل بہا۔ تاہم دونوں جہازوں کو ضرور نقصان پہنچا۔ال فلیح کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب امریکہ نے جہاز رانوں کو نیا انتباہ دیا اور یو اے ای کے حلیفوں نے فجیراہ بندرگاہ پر چار جہازوں پر حملوں کی مذمت کی۔

وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جہاز ، جنہیں ایران سے 115کلومیٹر کی دوری پر نشانہ بنایاگیاغیر فوجی تجارتی جہاز تھے۔اور متحدہ عرب امارات نے مقامی اور بین الاقوامی اداروں کی مدد سے ان حملوں کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

وزارت نے مزید کہاکہ یہ افواہیں کہ بندر گاہ کے اندر جہازوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے بے بنیاد ہیں۔فجیرہ بندرگاہ میں کام کاج حسب معمول ہو رہا ہے اور اس تخریب کاری میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

واضح ہو کہ سات تیل ٹینکروں میں بھیانک گ لگ جانے کے بعد متحدہ عرب امارات میں فجیرہ بندرگاہ پر طاقتور دھماکے ہوئے تھے۔المائدین براڈ کاسٹر کے مطابق یہ زبردست دھماکے صبح4بجے تا 7بجے کے درمیان ہوئے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two saudi oil tankers came under sabotage attack off uae coast in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.