سعودی شہر نجران کو نشانہ بنا کر یمن سے داغے گئے راکٹ حملے میں 3 بچے ہلاک ، 5 زخمی

دوبئی: سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس کے جنوبی سرحدی علاقہ نجران میں یمن کی جانب سے راکٹ داغا گیا جس میں 3 بچے جان بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
سعودی اہلکاروں نے کل بتایا کہ یہ راکٹ ایک مکان پر گرا جس میں ایک ہی کنبہ کے 3 بچے مارے گئے اور 5 زخمی ہوگئے۔ قابل ذکر ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں اور سعودی عرب ایک دوسرے پر میزائل اور راکٹ حملے کرتے رہتے ہیں۔
سعودی عرب جنگی جہازوں سے بھی حملے کرتا ہے۔ یمن میں خانہ جنگی چل رہی ہے جس کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرکار کو سعودی قیادت والی اتحادی فوج اپنی حمایت دے رہی ہے تو دوسری طرف یمن کے سابق صدر کی حمایت فوجی افسر اور حوثی باغی کررہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two saudi children killed in yemen cross border attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply