شام میں کشیدگی اور بڑھی،میزائلوں سے لیس روس کے دو جنگی جہاز بحیر متوسط روانہ

ماسکو:روس کے میزائل سے لیس دو جنگی جہاز سرپوخوف اور دی زیلیونی ڈول بحیرہ روم میں روسی بحری بیڑے کو مضبوط کرنے کے لئے بحیرہ اسود سے بحیرہ متوسط کے کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔
توقع ہے کہ وہ دونوں جہاز بدھ کی شب کسی وقت اپنے مستقر پر پہنچ جائیں گے۔ یہ خبر آر آئی اے نیوز ایجنسی نے روس کے بحیرہ اسود کے بیڑے کے ترجمان کے حوالے سے دی ہے۔
روس کے یہ دونوں جنگی جہاز لمبی دوری تک مارے کرنے والے کیلیبر اور کروز میزائلوں سے لیس ہیں۔ دونوں جنگی جہاز بحر اسود کے بیڑے سے بحیرہ روم کے لئے کل روانہ ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two russian warships head to mediterranean as syria tensions rise in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply