داعش کے حملے میں شام میں تعینات دو روسی فوجی ہلاک

ماسکو: شام کے صوبہ دیرالزور میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے دہشت گردوں نے روسی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کیا جس میں دو روسی فوجی ہلاک ہوگئے۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے آج روسی وزارت دفاع وزارت کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ وزارت دفاع کے مطابق، یہ قافلہ جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے فوج دستہ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جارہا تھا کہ اچانک دہشت گردوں نے اس دستہ پر مارٹر سے پر حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک فوجی کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرے شدید زخمی فوجی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ دونوں فوجیوں کو بعد از مرگ فوجی ایوارڈوں سے نوازا گیا۔ قبل ازیں روس نے کہا کہ اس کی فضائیہ دیر الزور صوبہ میں شامی فوج کی مدد کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دیر الزور صوبے میں 93 ہزار شہریوں کو یرغمال بنار رکھا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two russian soldiers killed by shelling in syrias deir al zor province ifax in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply