دمام میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ، سعودی عرب کے 2 پولیس اہلکار ہلاک

دبئی:سعودی عرب کے شہر دمام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پولیس افسران کو الضباب کے علاقے میں اس وقت گولی ماری گئی جب وہ اپنی ڈیوٹی کر کے جارہے تھے۔
اطلاعات کے مطابق تین مسلح افراد نے گھر جانے والے ان پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس میں دونوں پولیس افسران نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ الضباب کا علاقہ مشرقی سعودی عرب میں الظہران الجبیل روٹ پر واقعہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two police officers shot dead in dammam in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply