ترکی میں کرد باغیوں کا کار بم دھماکہ،دو پولیس افسران ہلاک،کئی دیگر زخمی

دیارباقر: شمالی ترکی کے بنگول صوبے میں آج ایک پولیس گاڑی کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس میں دو پولیس افسران ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے باغیوں نے ضلع گورنر کے دفتر کے قریب یہ بم دھماکہ کیا جس میں دو پولیس افسران ہلاک اور پانچ پولیس اہلکار سمیت متعدد زخمی ہو گئے۔
ڈوگن خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ بمباری کے چند گھنٹوں پہلے پی کے کے کے باغیوں نے دور تک مار کرنے والی رائفلوں اور راکٹ لانچر سے ضلع گورنر کی رہائش گاہ پر حملے کی بھی کوشش کی۔
واضح رہے کہ پی کے کے کے باغیوں نے خود مختاری کا مطالبہ کرتے ہوئے تین عشرے قبل ہتھیار اٹھائے تھے اور اس کے بعد سے ترکی میں جاری تشدد میں اب تک چالیس ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two police officers killed in pkk attacks in turkeys east in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply