بم کی افواہ کی وجہ سے بروسلز ایئر پورٹ پر دو طیارے اتارے گئے

برسلز:بیلجئیم جوینتم میں برسلز ایئر پورٹ پر بم کی افواہ کی وجہ سے دو طیاروں کو ہنگامی حالات میں اتارنا پڑا۔ بیلجیم کے سرکاری نشریاتی ادارے وی آرٹی نے آج یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں طیاروں کو محفوظ طریقے سے اتار لیا گیا۔
ایجنسی کے مطابق ایئر پورٹ انتظامیہ نے اس افواہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دونوں طیاروں کو فوری طور پر اتارنے کی ہدایت دی تھی۔ سرکاری پراسیکیوٹر ایرک وان ڈیر سپٹ نے بتایا کہ ان کے دفتر کو بم کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔اس کے بعد تحقیقات شروع کی گئی۔ انہوں نے تفصیل سے بتانے سے انکار کیا لیکن کہا کہ ایئر پورٹ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو نہیں بلایا گیا تھا۔ یئر پورٹ کی ایک خاتون پولیس ترجمان نے تاہم کہا کہ بم کے لئے کسی طرح کا الرٹ جاری نہیں کیا گیا تھا اور ایئر پورٹ پر کوئی مسئلہ نہیں تھا۔
وی آر ٹی کے مطابق اوسلو سے پرواز بھرنے والا ایک ہوائی جہاز سمیت دونوں جہازوں کو اتار لیا گیا۔ ایجنسی ایک صحافی آرٹ رایس نے ٹوئٹ کیا کہ وہ اوسلو سے پرواز بھرنے والے طیارے میں سوار تھا اور ہوائی جہاز اترنے سے 20 منٹ پہلے پائلٹ کو بم کی دھمکی ملی تھی۔ ان کے مطابق مسافروں کو بھی اس کی اطلاع دی گئی تھی۔
بیلجیم میڈیا کے مطابق ایک دوسرے طیارے کو دوسرے ایئر پورٹ پر اتارا گیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ مارچ میں خودکش دہشت گردوں کی جانب سے برسلز ایئر پورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر کئے گئے حملے میں 32 لوگ مارے گئے تھے۔ گذشتہ سال نومبر میں پیرس میں ہوئے حملے میں مارے گئے 130 لوگوں میں سے زیادہ تربلجئیم کے شہری تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two planes land safely at brussels airport following bomb threats in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply