مغربی کنارے میں پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،دو فلسطینی ہلاک

مغربی کنارا: فلسطینی طبی و فوجی ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جینین پناہ گزیں کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں دو فلسطینی اسرئیلی فوجیوں کی فائرنگ میں ہلاک ہو گئے۔
جبکہ ایک شہری شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے۔ جنین اسپتال کے ایک ذریعہ کے مطابق اس فائرنگ میں21سالہ سعد صلاح نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ 17سالہ اوس سلامع اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ اسرائیلی فورسز نے دعوی ٰکیا ہے کہ ایک شخص نے دھماکہ خیز مواد کے ساتھ جنین کیمپ پر حملہ کر دیا تھا جس کے جواب نے اسرائیلی فورسز نے بھی فائرنگ کی۔
واضح رہے کہ فلسطین پر ستر سال سے اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل نے فلسطین اور بعض عرب ممالک کے علاقوں پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے۔ علاوہ از این اسرائیلی حکومت نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر بھی غاصبانہ قبضہ جمایا ہوا ہے۔ جس کے خلاف فلسطینی قوم ایک طویل عرصے سے شہادتیں دے کر احتجاج کر رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two palestinians killed in israeli army raid in jenin in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply