مغربی کنارے و اسرائیل میں بارشوں و سیلاب میں 10اسرائیلی نوجوان اوردو فلسطینی بچے ہلاک

مغربی کنارہ: اسرائیل اور مغربی کنارہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہکاریاں جاری ہیں اور سیلاب کے باعث مغربی کنارہ کے جنوب میں واقع جس مقام پر دس اسرائیلی نوجوانوں کا ایک گروپ سیلاب کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا تھا وہاں دو فلسطینی بچوں کی لاشیں پائی گئیں۔ ان دونوںفلسطینی بچوں کی لاشیں جنوبی ہبرون کے الفوار پناہ گزیں کیمپ میں واقع اس تالاب میں پائی گئیں جو سیلاب کے پانی سے لبریز ہو گیا تھا۔ ان دونوں کی شناخت10سالہ یٰسین محمد عرشانااور9سالہ احمد سمیع عرشاناکے طور پر کی گئی ہے۔یہ دونوں جمعرات کو لاپتہ ہو گئے تھے اور تلاش بسیارکے بعد جمعہ کو لاشوں کی شکل میں ملے۔خیال ہے کہ یہ دونوں مقامی کھیتوں کی آبپاشی کے لیے وقتی طور پر بنائے گئے تالاب کے قریب کھیل رہے ہوں گے کہ بارش اور سیلاب کے پانی کے زور سے وہ بہہ کرتالاب کے اندر گر گئے ہوں گے۔اس سیلاب میں جو ایک ڈرائیور لاپتہ ہو گیا تھا اس کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two palestinian children drown as rains flood west bank and israel in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply