شام میں آزاد شامی فوج سے وابستہ دہشت گرد گروپ جیش الطہورہ کے دو سینیئر کمانڈر ہلاک

تہران: جنوبی شام میں درعہ صوبہ میں نام نہاد آزاد شامی فوج(ایف ایس اے) کے دو سینیئر کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ دہشت گرد گروپ سے وابستہ ذرائع نے مشرقی درعہ سے خبر دی کہ نامعلوم بندوق برداروں نے ایف ایس اے سے وابستہ جیش الطہورہ کے دہشت گردوں کو لے جارہی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہصعیدہ شہر کے جنوب میں واقع الطیبہ شہر کو جانے والی سڑک سے گذر رہے تھے۔
ایک رپورٹ کے مطابق گھات لگا کر کیے گئے اس حملہ میں محمد ابن عبداللہ بریگیڈ کے کمانڈر فضی الباؤنی اور جیش الطہورہ کے کمانڈر عبد الرحمٰن ال محامید مارے گئے۔ قابل ذکر ہے کہ حالیہ ایام میں جنوبی شام میں دہشت گرد کمانڈروں اور انتہاپسندوں کے خلاف ہلاکت خیز حملوںمیں کافی اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔
ایک دیگر رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی شام کے قنیظرہ شہر میں ایف ایس اے کے دو دیگر کمانڈر بھی مارے گئے ۔ ان کی شناخت ابو بلال اور محمد الاختبعوت کے طور پرکی گئی ہے۔ ابو بلال کی لاش ،جو ایف ایس اے سے وابستہ دہشت گرد گروپ جبھة انصار الاسلام کا سینیئر کمانڈر تھا،صوبہ کے جنوب میں پائی گئی۔ دوسری لاش جو محمد الاختبعوت کی تھی وہ نام نہاد جبھة الوطنیة الترحریر سوریاکا نائب کمانڈر تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two notorious fsa commanders killed in daraa in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply