نیو یارک میں نماز پڑھ کرو اپس جارہے دو نوجوان قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی

نیویارک: امریکہ کے نیویارک شہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے مسجد کے باہر دو نوجوانوں پر حملہ کردیا جس سے یہاں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران مسلمانوں پر کیے جانے والے نسلی حملوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی۔
امریکی۔اسلامی رابطہ کونسل (سی اے آئی آر) نے اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ نیویارک کی مسجد سے نماز پڑھ کر لوٹ رہے دو الگ الگ نوجوانوں پر نامعلوم حملہ آوروں نے جان لیوا حملہ کردیا۔ کونسل کے مطابق حملہ آوروں نے نوجوانوں کو دہشت گرد کہتے ہوئے کہا ’دنیا بھر میں مسائل کی جڑ تم مسلمان ہی ہو‘۔
دونوں زخمیوں کو گہرے زخم آئے ہیں۔ انہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ قبل ازیں ٹکساس صوبہ کے ہیوسٹن شہر میں ایک مسجد کے باہر تین نامعلوم حملہ آوروں نے ایک مسلم ڈاکٹر کو گولی مار دی جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے جبکہ ایک دیگر واقعہ میں فلوریڈا میں مسجد کے باہر ایک نوجوان پر حملہ کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two muslim teenagers beaten outside new york mosque says rights group in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply