ڈھاکہ پولس نے گلشن کیفے حملہ کیس میں مزید دوافراد کو گرفتارکیا

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کی سیکورٹی فورسیز نے جولائی میں ڈھاکہ کے کیفے پر حملے کے سلسلے میں ، جس میں22 افراد کی موت ہوگئی تھی، مزید دو مشتبہ کو گرفتارکیا ہے اس حملے کے لئے بنگلہ دیش کے شدت پسند گروپ کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔
ا س حملے میں مارے گئے لوگوں میں بیشتر غیر ملکی تھی۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق بنگلہ دیش کے ایک شدت پسند گروپ سے ہے۔ دونوں گرفتار مشتبہ دہشت گردوں کا تعلق جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے بتایا گیاہے۔ انکی عمر 21اور28سال ہے۔
واضح رہے کہ اس حملہ کی ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے قبولی تھی اور اس حملہ کو بنگلہ دیش میں اب تک کا سب سے زیادہ ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملہ بتایا جاتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two more arrested over gulshan cafe attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply