انڈونیشیا میں ایک تھانہ پردو انتہاپسندوں کاخود کش حملہ،4 پولس اہلکاروں سمیت 10زخمی

سورابایا(انڈونیشیا): انڈونیشیا کے دوسرے سب سے بڑے شہر سورا بایا میں پیر کے روز دو انتہاپسندوں نے ایک تھانہ کو نشانہ بنا کر خود کش دھماکہ کردیا جس میں کم از کم4پولس اہلکار اور 6غیر فوجی زخمی ہو گئے۔

یہ حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ یہ حملہ ایک ہی کنبہ کے افراد کے ذریعہ تین چرچوں پر خود کش بم دھماکے کرنے کے ایک روز بعد کیا گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک کار اور دو موٹر سائیکلوں کو پولس کمپلکس کی جانب جاتے دیکھا گیا ۔

جس کے بعد موٹر سائیکلوں میں سے ایک جس پر دو افراد سوار تھے دھماکہ سے اڑ گئی۔پیر کو ایک ہی کنبہ کے جن چھ افراد نے خود کش بمباروں کی شکل میں تین کلیساؤں کو بنشانہ بنا کر حملہ کیا تھا اس میں ان چھ خود کش بمباروں کے علاوہ کم از کم8افراد ہلاک ہوگئے۔

سورابیا پولس ترجمان فیرانس بیرونگ مانگیرا نے بتایا کہ اس حملہ میں پولس اور شہری نشانہ بنائے گئے لیکن انہون نے فوری طور پر ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: two militants on motorcycle blow themselves up at indonesian police hq wounding 10 people in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply