فلوریڈا کے ایک اسپتال میں فائرنگ ، ایک ضعیف مریضہ اور ایک نرس ہلاک

واشنگٹن: (رائٹر) امریکہ میں فلوریڈا صوبہ میں کل ایک اسپتال میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو لوگوں کو ہلاک کردیا۔ تتسوویلے پولیس کے سربراہ جان لاؤ نے بتایاکہ ایک شخص اچانک ہی مریض کے کمرے میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس میں دو خواتین موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ ان میں سے ایک بزرگ مریضہ بھی تھیں۔
جبکہ ایک اسپتال کی ملازمہ تھی جو واردات کے وقت کمرے میں ہی بیٹھی تھی۔ فائرنگ کے بعد اسپتال کے سیکورٹی اہلکاروں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ فلوریڈا میں پیرس میڈیکل سینٹر میں ہوا اور ابھی تک اس واردات کے مقصد کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed in shooting at florida hospital in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply