تائیوان میں زبردست زلزلہ،کئی عمارتیں زمیں بوس،4ہلاک 200سے زائد زخمی

تائپی(تائیوان): تائیوان کے مشرقی ساحل پر 6.4شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں زمیںبوس ہو گئیں جس میں کم از کم4 افراد ہلاک اور200سے زائد زخمی ہو گئے اور کئی افراد ابھی ملبہ میں دبے بتائے جاتے ہیں۔
نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق اس زلزلہ سے بندرگاہی شہر ہوالین میں ایک ہوٹل اور ایک اپارٹمنٹ بلاک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔مزید پانچ عمارتیں بشمول ایک اسپتال کو بھی نقصان پہنچا ہے اور سڑکیں ملبہ سے اٹی پڑی ہیں۔
کئی شاہراہیں پھٹ گئیں اور ان میں جا بجا دراڑیں آگئیں اور کئی عمارتیں مختلف زاویوں سے جھک گئیں۔سب سے زیادہ تباہی مارشل ہوٹل میں مچی ہے جس کا ایک حصہ زمیں بوس ہو گیا ۔ہوالین کے ایک رہائشی بیلو ہسو نے بتایا کہ اس نے دس سال میں پہلی بار اتنا بھیانک زلزلہ دیکھا ہے۔

Title: two killed after 6 4 magnitude earthquake in taiwan in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply