چین میں خنجر بردار کے حملے میں دو افراد ہلاک، 18 زخمی

شنگھائی:چینکی سرکاری خبر رساںایجنسی ژن ہوا کے مطابق گوئیزو صوبہ میں ایک خنجر بردار نے جو غالباً ذہنی طور پر بیمار ہے، حملہ کرکے دو افراد کو ہلاک اور18کو زخمی کردیا۔ ژیننگ کاؤنٹی پبلک سیکورٹی بیورو کے مطابق گوئیزوصوبہ میں ہوئے اس حملہ میں  20 افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں دو زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔ حملہ آورکی عمر تقریباً 30 سال ہے۔ پولیس نے اسے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
ژ ن ہوا کے مطابق مشتبہ شخص کے والد نے بتایا ہے کہ اس کابیٹا ذہنی طور سے بیمار ہے۔۔ دوسرے ممالک کے مقابلے چین میں اس طرح کے پرتشدد جرائم شاذو نادر ہی ہوتے ہیں مگر حالیہ برسوں میں چاقو اورکلہاڑی سے کئی سلسلہ وار حملے ہوئے ہیں، جن میں بچوں کو نشانہ بنایا گیاتھا۔اسی سال جنوری میں بھی گونگزی خطہ میں ایک شخص نے کنڈرگارٹن میں گھس کر ایک بلیڈ سے 11 بچوں کو زخمی کردیا تھا۔جبکہ گذشتہ سال ماہ نومبر میں بھی چاقو سے لیس ایک شخص نے سات بچوں کو زخمی کردیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two killed 18 injured in knife attack in southwest china in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply