اسرائیلی سفارت خانہ واقع اردن میں فائرنگ ، 2اردنی ہلاک ،اسرائیلی شہری زخمی

عمان:اردن کے دار الخلافہ عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد اردنی شہری ہیں جبکہ زخمی شخص اسرائیلی ہے۔ اردن کے سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعہ سے پہلے یہ اردنی باشندے لکڑی کا کام کرنے زبردست حفاظتی بندوبست والے اسرائیلی سفارت خانہ کے اندر ایک رہائشی عمارت میں جا چکے تھے۔ دارالحکومت کےانتہائی سیکورٹی والے علاقے میں واقع ہے اور فائرنگ کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اسرائیلی سفارت خانے کے احاطے کی ایک عمارت میں کل ہوئی فائرنگ میں تین لوگوں کو گولی لگی جس میں ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر نے ہسپتال میں دم توڑا۔ زخمی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ اس کی بھی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کس طرح اور کیوں پیش آیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two jordanians killed and israeli man injured in shooting at israeli embassy compound in amman in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply