امریکہ میں دو کاروں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں ہند نژاد ماں بیٹا سمیت تین ہلاک

حیدرآباد:امریکہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کی ایک خاتون اور اس کا بیٹا ہلاک ہوگئے جبکہ اس خاتون کا شوہر شدید طورپر زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
یہ حادثہ مشی گن علاقہ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران اس وقت پیش آیا جب کار میں گھر واپس ہونے والے ان افراد کی کار شراب پی کر رانگ وے پر آنے والی کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں خاتون اور اس کے بیٹے کے ساتھ ساتھ کار ٹکرانے والے شخص رابرٹ ہاسٹن کی بھی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اس خاتون کی شناخت سشما کے طورپر کی گئی ہے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سشما اور اس کے شوہر کے رشتہ داروں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔سشما کی شادی 8سال پہلے رتناکر سے ہوئی تھی اور شادی کے بعد یہ افراد امریکہ منتقل ہوگئے تھے۔ان کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے اندوپلی سے ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two indians died in car accident in usa in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply