نائیجیریا میں دو ہندوستانی انجینئر وں کااغوا

وشاکھاپٹنم: شمال وسطی نائیجیریا کی بینیو ریاست کے گوکو شہر سے وشاکھا پٹنم کے رہنے والے ایم سائی سرانیواس اور ان کے ساتھی انیش شرما کو دہشت گردوں کے ذریعہ اغوا کیے جانے کی رپورٹ ہے۔
شری نواس کے کنبہ کے اراکین نے آج بتایا کہ دونوں کا بدھ کو اغوا کیا گیا۔ شری نواس کے گھر والے ان کی رہائی کے لئے اقدامات کرنے کے لئے کل ضلع مجسٹریٹ این یوراج سے فریاد کرنے گئے۔انہوں نے بتایا کہ شری نواس اور شرما نائیجیریا میں اپنی رہائش گاہ سے شام کو قریب سات بج کر 20 منٹ پر دگوٹے سیمنٹ پلانٹ جا رہے تھے کہ اسی دوران ایک مسلح گروپ نے ٹریفک سگنل پر ان کا اغوا کر لیا۔
شری نواس کی بیوی للیتا نے بتایا کہ اس کے شوہر سول انجینئر ہیں اور گزشتہ تین برس سے دگوٹے سیمنٹ کمپنی کے لئے کام کر رہے ہیں. للتا نے کہا،”میں نے بدھ کو اپنے شوہر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے بات نہیں ہو سکی. پھر میں نے پلانٹ کے حکام کو فون کیا تو انہوں نے مجھے اغوا کے بارے میں بتایا“۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ نائجیریا انتظامیہ نے تلاش مہم شروع کر دی ہے اور ضلع انتظامیہ نے ہندوستانی شہریوں کے بارے میں پتہ لگانے کے لئے وزارت خارجہ اور نائیجیریا میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two indian kidnapped in nigeria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply