نائجیریا میں دو جرمن ماہرین آثار قدیمہ کا اغوا

کادونا، نائیجیریا:مشرقی نائیجیریا میں عارضی طور پر تعمیر کیے گئے ایک ہوائی اڈے کے قریب گھدائی کے دوران جرمنی کے دو ماہرین آثار قدیمہ کو اغوا کر لیا گیا ۔
کادونا پولیس ترجمان علی عثمان نے رائٹرکو جرمنی کے دوماہرین آثار قدیمہ کو قومی دارالخلافہ ابوجااور زیر تعمیر ہوائی اڈے کو جوڑنے والی سڑک کے قریب سے اغوا کیے جانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کا علم مقامی باشندوں سے ہوا جس کے بعد ان کی بازیابی کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک اغوا کاروں کی جانب سے تاوان کی کوئی رقم نہیں مانگی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہبدقسمتی سے ماہرین آثار قدیمہ اپنے تحفظ کے لئے پولیس اہلکاروں کو ساتھ لے کر سائٹ پر نہیں گئے تھے۔ جرمنی کی وزارت خارجہ نے فی الحال اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔ واضح رہے کہ نائجیریا میں زر تاوان کے لیے اغوا کر نا عام بات ہے۔

Title: two germans kidnapped near nigerian capitals temporary airport | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply