کولمبیا میں سلامتی دستوں کے ساتھ مسلح تصادم میں 2فارک باغی ہلاک

بگوٹا: لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں سلامتی دستوں اور باغیوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں میں دو مارکسی فارک باغی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک نے خودسپردگی کردی۔ کولمبیائی فوجی ذرائع کے مطابق شمالی بولیور صوبے میں سلامتی دستوں اور باغیوں کے درمیان ہوئی مڈبھیڑ میں دو باغی مارے گئے ہیں۔
کولمبیا میں اگست سے سلامتی دستوں اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی نافذ ہے۔ اس دوران تصادم کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ کولمبیا کے صدر جوان مینوئل سینٹوس کے حکم پر اگست میں سلامتی دستوں اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی نافذکی گئی تھی۔ قابل ذکرہے کہ کولمبیا میں پچھلے 52 برسوں سے سلامتی دستوں اور باغیوں کے درمیان لڑائی میں اب تک دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کی جان جا چکی ہے اور لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two farc rebels killed days after colombia peace deal announced in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply