انقرہ: ترکی کے قومی آفات بندوبستی ادارہ کے مطابق ترکی کے مغرب میں واقع کم و بیش تمام صوبوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریختر پیمانے پر ان میں سب سے زیادہ تیز جھٹکا504شدت کا تھا۔آفات و ہنگامی ابندوبستی ادارے نے اعلان کیا کہ 22جنوری کو رات دس بج کر 22منٹ پر مغربی مانیسا صوبہ کے اخیسار ڈسٹرکٹ میں 5.4شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

مانیسا کے گورنر احمد دین نے بتایا کہ اس زلزلہ میں اگرچہ کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے لیکن خوف سے چار افراد زخمی ہو گئے۔ زلزلوںکم و بیش15 پرانی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

سات کلومیٹر زیرزمین آنے والے اس زلزلہ کوترکی کے تمام مغربی ساحل سمیت ایک بڑے رقبہ میں رہائش پذیر لوگوں نے محسوس کیا اور وہ گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل پڑے۔زلزلہ جنوب مغرب میں مغلہ صوبے سے استنبول تک محسوس کیا گیا۔

زلزلہ کے 12 گھنٹے بعد تک 210سے زیادہ جھٹکے محسوس کیے گئے۔جس سے مقامی لوگوں میں پوری رات دہشت کا ماحول رہا۔اور وہ رات بھر گھروں سے باہر رہے ۔زلزلے کے بعد کے ساتھ جھٹکے 4.0کی شدت کے تھے۔

اخیسار کے لوگوں نے بتایا کہ زلزلہ آیا تو اس وقت تھوڑی دیر کے لیے بجلی کی ترسیل بھی منقطع ہو گئی تھی۔سیلسکلی کے ایک شخصنے کہا کہ زلزلہ آتے ہی ہم باہر نکل پڑے ۔

دیواروںکا پلاستر اکھڑ گیا ۔مکان میں دراڑیں بھی پڑ گئیں۔یہ زبردست زلزلہ تھا ۔خدا کا فضل ہے کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ ہم صبح تک باہر کھڑے رہے۔ہم نے اپنے بچوں کو اکر کے اندر سلا دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *