کولمبیا میں ای ایل این باغیوں نے ہالینڈ کے دو صحافیوں کا اغواکر لیا

بگوٹا: صحافیوں کے لیے خطرناک ملک اکیلا پاکستان ہی نہیں بلکہ کولمبیا بھی اسی صف میں آگیا ہے جو ان ممالک کی ہے جہاںصحافیوں کی جان سولی پرلٹکی رہتی ہے۔تازہ ترین واقعہ میںکولمبیا میں مارکسی نیشنل لبریشن آرمی (ای ایل این) کے باغیوں نے ہالینڈ کے دو صحافیوں کا اغوا کر لیا۔ فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اغواکئے گئے صحافیوں میں 62 سالہ ٹی وی صحافی ڈرک جوسانس بولٹ اور 58 سالہ کیمرہ مین اگیونوو ایرنیسٹ میری شامل ہیں۔
فوج نے کہا کہ ان صحافیوں کا اس وقت اغوا کیا گیا جب یہ نورٹے ڈی سینٹر میں کام کر رہے تھے۔ کولمبیا میں طاقتور ای ایل این باغی تاوان اور سیاسی وجوہات کی بنا پر متعدد کولمبیائی اور غیر ملکی شہریوں کا اغوا کر چکا ہے۔ ای ایل این نے گزشتہ سال بھی ہسپانوی صحافی کا اغواکر لیا تھا اور پھر اسے چھ دن بعد رہا کیا تھا۔ فوج نے اغوا شدہ دونوں صحافیوں کو تلاش کرنے کے لئے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two dutch journalists kidnapped in colombia by eln rebels in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply