برکینا فاسو میں نامعلوم گروپ کے حملے میں دو پولس اہلکار ہلاک دو زخمی

اگاڈیگو: مغربی افریقہ میں سرگرم آووسیٹ مائننگ کے مطابق دو نیم فوجی پولس دستہ کے دو اہلکار اس وقت ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے جب نامعلوم حملہ آوروں نے اس کی شمالی بارکینا فاسو میں واقع ایناٹا سونا کان کے لیے ایندھن لے جانے والے قافلہ کو نشانہ بنا کر بارودی سرنگ دھماکہ کر دیا۔ کسی بھی تنظیم نے فوری طور پرا س حادثہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
برکینا فاسو کے وزیر دفاع سائمن کامپاور نے بتایا کہ دھماکہ میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے جس کی و جہ سے یہ اموات ہوئیں اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ برکینا فاکسو کی اگاڈیگو سے تقریباً 150 کلو میٹر شمال میں دجیبو شہر کی ایک سڑک پر ہوا ۔ اس حادثہ کے بعد کانوں کی کمپنی نے کہا ہے کہ اس واقعہ کا جائزہ لیا جائے گا اور کمپنی اپنے ملازمین کی سلامتی کے لئے مزید اقدامات کرے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two die in attack to avocet minings convoy in burkina faso in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply