سعودی عرب کی آرامکو تیل کمپنی کی ایک تنصیب میں آتشزدگی،2ملازم ہلاک

جدہ: سعودی عرب کی آرامکو تیل کمپنی نے اپنے ٹوئیٹ اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ الوسیع خطہ میں واقع اس کی ایک تیل تنصیب میں آتشزدگی سے دو ملازمین ہلاک ہو گئے۔
حکومتی تیل کمپنی نے باقاعدہ اعلان کیا کہ وہ بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دے رہی ہے اس کے ایک پلانٹ میںآگ لگنے سے کمپنی کے دو ملازمین ہلاک اور16دیگر جھلس گئے۔
ابتدائی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ 17افراد زخمی ہوئے ہیں۔تاہم کمپنی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ آگ لگنے کا سبب کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two die from saudi oil plant fire in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply