یونانی جزیرہ لیسووس میں مہاجرین کیمپ میں آگ لگ جانے سے دو افراد کی موت

ایتھنز: (رائٹر) یونانی جزیرہ لیسووس میں ایک مہاجرین کیمپ میں آگ لگ جانے سے دو افراد کی موت اوردو دیگر شدیدطورپر زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ موریا میں مہاجرین کیمپ کے ایک ٹینٹ میں آگ لگ جانے سے ایک 66 سالہ خاتون اور ایک چھ سالہ بچے کی موت ہو گئی جبکہ دو لوگ بری طرح جھلس گئے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ محکمہ کے ملازم آگ لگنے کی وجوہات کی تفتیش کر رہے ہیں۔
افسر نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد پولیس اور مہاجرین درمیان تصادم بھی ہوئے۔ خیال رہے کہ یونانی جزیرہ لیسووس پر تقریبا 6000 سے زیادہ تارکین پھنسے ہوئے ہیں جو اس جگہ کی گنجائش سے دوگنا ہے۔ یورپی یونین اور ترکی کے درمیان ہوئے ایک معاہدے کے مطابق ہزاروں تارکین وطن اور پناہ گزین لیسووس سمیت پانچ جزائر پر بنے کیمپوں میں پناہ لے رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two dead two injured after fire breaks out at greek migrant camp in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply