امریکہ کے منیائپولیس کے پرائیویٹ اسکول میں دھماکہ ، دو ہلاک ،9 زخمی

منیائپولیس:امریکہ کے منیسوٹا ریاست میں منیائپولیس کے ایک پرائیویٹ اسکول میں دھماکے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔ محکمہ فائربریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ یہ دھماکے رات آٹھ بجے ہوا تھا اور آگ لگنے اور عمارت کے گرنے کے واقعہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔ اسکول کا ایک ملازم لاپتہ بتایا جارہا ہے۔
ان میں سے ایک شخص کی شناخت ریسپسنسٹ روتھ برگ کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ زخمیوں کو قریب کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں ایک کی حالت نازک ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک کی تحقیقات سے یہی پتہ لگا ہے کہ گیس پائپ لائن کے پھٹ سے یہ دھماکہ ہوا ہے۔ اسکول میں مرمت کا کام چل رہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Two dead nine hurt in minneapolis school explosion in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply