افغانستان میں مقناطیسی بم سے تیل ٹینکر میں دھماکہ،دو ہلاک، درجنوں دکانیں جل کر راکھ

کابل: افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں دہشت گردانہ وارداتیں اور بم دھماکے کسی طور کم ہونے میں نہیں آرہے۔ تازہ ترین واردات میں ایک تیل ٹینکر کو مقناطیسی بم سے اڑا دیا گیا ۔جس میں دو افراد ہلاک اور درجنوں دکانیں نذر آتش ہو گئیں۔
صوبائی حکومتی میڈیا نے ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان عطا ءاللہ خوگیانی کے حوالے سے بتایا کہ دہشت گردوں نے ایک تیل ٹینکر پر مقناطیسی بم چپکا دیا ۔یہ تیل ٹینکر جب صبح6بجے جلال آباد ۔
طرخوم شاہراہ سے گذرا تو ریموٹ کے ذریعہ اسے دھماکہ سے اڑا دیا گیا۔ مقناطیسی بم پھٹتے ہی تیل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔ جس میں دو افراد ہلاک اور دو راہگیر جھلس گئے۔تیل ٹینکر سے نکلنے والے آگ کے گولے دور دور تک جا کر گرنے لگے جس سے شاہراہ کے دونوں طرف واقع30سے زائد دکانوں میں آگ لگ گئی۔

Title: two dead more than 30 shops burnt as blast targets oil tanker in nangarhar | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply